اسرائیل کے علاوہ ایک ملک جسے پاکستان نے ابھی تک تسلیم نہیں کیا

اسرائیل کے علاوہ ایک ملک جسے پاکستان نے ابھی تک تسلیم نہیں کیا

دوستو کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کے علاوہ ایک او رملک کو بھی آج تک تسلیم نہیں کیا۔ وہ ملک ترکی اور آذربائیجان کا ہمسایہ ملک آرمینیا ہے۔

آج  یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان نے آج تک آرمینیا کو تسلیم کیوں نہیں کیا؟


دوستو موجودہ حالات میں آرمینیا اور آزر بائیجان ایک اور مکمل جنگ کے دہانے پر آن پہنچے ہیں۔ ترکی نے بھی آذربائیجان کے ساتھ کا اعلان کر دیا یے۔ آرمینین لوگ شروع سے ہی سلطنت عثمانیہ کے غدار تھے۔ پاکستان نے بھی سے تسلیم نہیں کیا۔




پاکستان کی طرف سے آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے کی بنیادی وجہ (Nagorno-Karabakh) کا علاقہ ہے۔

جس کی کہانی کچھ کشمیر جیسی ہے۔

یہ علاقہ عالمی طور پر آزر بائیجان کی ملکیت ہے اور اس میں آرمینین باشندوں کی اکثریت ہے۔ آرمینیا اور آزر بائیجان کی 1988-1994 جنگ میں آرمینیا نے اس علاقے پر قبضہ کر لیا۔ 

اس علاقے میں مسلمان اقلیت کو اسی طرح قتل کیا گیا جیسا ڈوگرہ راج میں جموں کے مسمانوں کے ساتھ ہوا۔ خیر اس ریجن پر ایک نام نہاد ریاست قائم کر دی گئی جس کو دنیا کا کوئی ملک قبول نہیں کرتا، آرمینیا خود بھی نہیں کر سکا۔

یونائیٹد نیشنز کی سیکورٹی کونسل کی چار قراردادیں (822, 853,874,884) آرمینیا کو اس خطے سے نکلنے کا کہتی ہیں  مگر آرمینیا پر اسکا کوئی اثر نہیں۔ اس خطے کو بھی ایک خطرناک جنگ کا فلیش پوائنٹ کہا جاتا ہے اور یہ بھی کشمیر و فلسطین کے مسئلوں کی مانند اقوام متحدہ کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


موجودہ صورتحال میں آزر بائیجان کا دعوی ہے کہ اس نے کچھ علاقوں کا قبضہ واپس لے لیا ہے۔ ہماری دعائیں اپنے حق کی اس لڑائی میں اپنے آزر بھائیوں کے ساتھ ہیں۔۔


ضمنا یہ یاد رہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو انصاف کے اصول کی خاطر آرمینیا کو قبول نہیں کر رہا۔ بلکل اسی بنیاد پر جس پر اسرائیل کو قبول نہیں کرتا۔ آج مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر اور زیادہ فخر ہوا۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments